Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاؤالدین:90لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی،سیکورٹی گارڈجاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago

[caption id="attachment_2062821" align="alignnone" width="680"] فائل فوٹو[/caption]

منڈی بہاؤالدین میں بینک کےباہرڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے1سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ڈاکو90 لاکھ روپےسےزائد نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

منڈی بہاؤالدین کےعلاقےغلہ منڈی کےعلاقے ميں نجی بینک کے باہر ڈکیتی مزاحمت پرڈاکووں نے سيکيورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی اور90لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے ايک گارڈ موقع پرجاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کواسپتال منتقل کرديا گيا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس ميں ڈاکوؤں کو 30سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوتے ديکھا جاسکتا ہے۔

عينی شاہد نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان 125 موٹرسائیکل پر آئے اور بینک کے گارڈز سے رقم چھین لی،اس دوران گارڈز کا اسلحہ کام نہیں کررہا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube