Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

راجن پور دھماکا: 3دہشتگردوں کو 7سال قید کی سزا

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 10 months ago
Police-1

فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 3 دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے تین دہشتگردوں عبدالکریم، محمد خان اور عالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 7، 7 سال قید اور 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئيں۔

دہشت گردوں پر راجن پور کی حدود میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا الزام  تھا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئی تھیں۔

عدالت نے مقدمہ میں مفرور ایک دہشت گرد کمانڈر معاویہ الیاس نذر کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube