Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

خلع مانگتی بیوی کوعدالت سے زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2020 | Last Updated: 12 months ago

پولیس نے رفع دفع کرلیا

فیصل آباد میں خلع کیس میں پیشی پر آئی بیوی کو لینے شوہر کچہری میں پہنچ گیا اور زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش کی مگر پولیس کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوا۔

فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں خلع کی درخواست دے رکھی ہے۔ خاتون ثمینہ پیشی پر سول جج کی عدالت پہنچی تو اس کا شوہر بھی  پہنچ گیا اور زبردستی اسے کار میں بیٹھانے لگا۔

ثمینہ کو ساتھ لے جانے میں اس کی بہن بھی بہنوئی کے ساتھ مل کرسر توڑ کوشش کرتی رہی مگر خاتون نے عدالتی احاطے میں لگی زنجیر مضبوطی سے تھام لی۔

وکیل کے مطابق خاتون کا موقف ہے کہ خاوند اس کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے، جس سے تنگ آکر یہ عدالت ائی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کروایا جبکہ عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube