فوٹو: اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ٹویٹر
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور رزاق ساسولی کے مطابق واقعہ پروم کے علاقے چائین کے قریب پیش آیا جہاں 2 مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔
فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کے نتجے میں 5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا جہاں شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ساتھ ہی علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔