Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاؤالدين کی مغوی بچی لاہور سے بازياب، ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago

منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے سے اغوا ہونے والی 10 سالہ بچی کو لاہور سے بازیاب کرا لیا جبکہ 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو پڑوسی کے ملازم نے اغوا کیا تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا۔ سی ڈی آر سے لوکیشنز لی، ساری رات محنت کی اور بچی کو صبح 9 بجے لاہور سے برآمد کیا جوکہ خيريت سے ہے۔

دوسری طرف گرفتار ملزمان اعتراف جرم سے انکاری ہیں۔ ایک ملزم کا کہنا تھا کہ بچی کو میرے پاس کوئی لے کر آیا تھا اور میں بچی کو اس کے بھائی کے پاس لے کر جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube