Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفدآج پاکستان پہنچ رہاہے

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 12 months ago

طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفد آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ  رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےبتایا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں وفد16 سے 18 دسمبر تک دورہ کریگا۔طالبان وفد وزیراعظم عمران خان اوروزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرے گا،ٹی پی سی کےوفد نےآخری باراگست 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نےمزید بتایا کہ وفدکا دورہ پاکستان کی افغان امن عمل پالیسی کا ایک حصہ ہے،پاکستان افغانستان اورخطےکےپائیدارامن کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پاکستان افغانستان اورخطے میں پائیدار امن، استحکام اورخوشحالی کے لئےایک جامع،وسیع البنیاداورجامع سیاسی تصفیہ کی حمایت کرتا رہےگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube