Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالورز ہوگئے

SAMAA | - Posted: Dec 15, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 15, 2020 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے، جس کے بعد وہ پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے جن کے اتنی بڑی تعداد میں ٹوئٹر پر فالوورز ہیں۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ وزیراعظم عمران خان عموما اپنے خاص بیانات ٹوئٹر پر لکھتے ہیں، جو لوگوں کی جانب سے ان کے فالو کرنے کی وجہ ہے۔ رواں سال جولائی میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا تھا۔ ان فالو ہونے والوں میں پارٹی کے قریبی رہنما بھی شامل ہیں تاہم اب تک ان کے اکاؤنٹ سے دیگر افراد کو ان فالو کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا یہ غلطی سے ہوا ہے یا دانستہ طور پر کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

ان میں ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)، شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے اور اکثر افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا جنہیں حیران کن طور پر اَن فالو کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں، جب کہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہوگئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے علاوہ عربی اور ترک زبانوں میں بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیں۔

ترک زبان میں ان کا اکاؤنٹ درج ذیل ہے، جو نومبر 2018میں بنایا گیا تھا، جس کے فالوورز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے اور وہ 13 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔
‘ikturkish@’

وزیراعظم کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ذیل میں دیا گیا ہے،جو مئی 2020 میں بنایا گیا۔ اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے اور وہ 3 اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں۔
‘ArabicIk@

وزیر اعظم کے ان دونوں اکاؤنٹس سے فی الحال کسی کو اَن فالو نہیں کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube