Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

سڑکوں پرپانی جم گیا،بلوچستان میں شدید سردی

SAMAA | - Posted: Dec 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کراچی میں بھی سرد ہوائیں

بلوچستان کے مختلف اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، جب کہ کوئٹہ میں سخت سردی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جم گیا۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے۔ کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، جس سے سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منگل 15 دسمبر کو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں  درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں موجودہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد گوادر میں 12فیصد سبی 28نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی

بلوچستان میں سردی بڑھنے سے کراچی میں بھی موسم سرد ہوگیا۔ پیر کی رات شہر کا درجہ 12 ڈگری تک گر گیا۔ میٹ آفس کے مطابق جمعہ تک شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ اس دوران ساحلی ہوائیں بند، جب کہ بلوچستان سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

دھند

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 15 دسمبر بروز منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔

شديد دھند کے باعث موٹروے ايم ون، پشاور موٹر وے اسلام آباد تک، سوات موٹر وے اور برہان انٹرچيج سے بھی موٹروے کو ہر قسم کی ٹريفک کے لئے بند کيا گيا تھا۔ ملتان سے سکھر آنے والی موٹر وے ایم فائیو ترنڈہ محمد پناہ سے روہڑی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی تھی۔

قومی شاہراہ پر بھی شديد دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 سے 10 ميٹر تک رہ گئی تھی۔ خانیوال، لودھراں، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شديد دھند رہی۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈرائيوروں کو ہدايت کی ہے کہ گاڑيوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

بارشیں اور برف باری

منگل کے روز خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube