Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ملک کے مختلف حصوں میں برفباری،دھند اور سردی کا راج

SAMAA | , , , and - Posted: Dec 13, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Dec 13, 2020 | Last Updated: 12 months ago

ملک کے پہاڑی علاقوں میں جہاں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، وہیں دیگر علاقوں میں دھند نے بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ کراچی سے کشمیر تک ملک بھر میں ٹھنڈ کا راج ہے۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ بالائی علاقوں ميں رابطہ سڑکيں تاحال بند اور فون کا نظام متاثر ہے۔

وادی نيلم اور وادی ليپہ کی اہم رابطہ سڑکيں، جب کہ باغ کو حويلی سے ملانے والی سڑک بھی برف باری کے باعث بند ہے۔

گلیات میں 2 روز تک جاری رہنے والا برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں اب تک ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی ہے، جب کہ مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب ملتان اور گرد و نواح میں دھند کا راج رہا، جہاں رات اور صبح کے اوقات میں حد نگاہ 15 میٹر تک رہ گئی۔ دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

پنڈی بھٹياں ميں بھی شديد دھند کے باعث حد نگاہ 30 ميٹر تک رہ گئی، جب کہ مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ موٹر وے ايم 2 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کے ٹريفک کیلئے بند کيا گيا۔

لاہور ملتان روڈ پر بھی حد نگاہ 20 سے 50 ميٹر رہ گئی۔ پتوکی میں پھول نگر اور حبیب آباد میں شدید دھند کے باعث مسافروں اور گاڑی سواروں کو دشواری کا سامنا رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube