Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

بھارت ذمہ دار ملک ہے اور نہ ہی جمہوری، پاکستان

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Dec 12, 2020 | Last Updated: 12 months ago

Photo/AFP

پاکستان مخالف جھوٹی مہم سے متعلق بھارت کا ذمہ داری لینے سے انکار کا بیان دفتر خارجہ نے مسترد کردیا۔ ترجمان زاہد حفیظ کہتے ہیں ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ بھارت نہ تو ذمہ دار ملک ہے نہ ہی جمہوری۔

انٹرنیٹ پر غلط معلومات کی مانیٹرنگ کرنیوالے خود مختار ادارہ یورپی یونین ڈس انفارمیشن لیب نے ’انڈیا کرونیکلز‘ کے نام سے اپنی رپورٹ جاری کی، جس میں بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پروجیکٹ کو تفصیل کے ساتھ بے نقاب کیا گیا۔

رپورٹ میں 15 سال سے جاری ایک ایسے بھارتی پروپیگنڈا پروجیکٹ کا سراغ لگایا گیا ہے جو غیرسرکاری اداروں کے ذریعے پاکستان کیخلاف منفی رپورٹیں مرتب کروانے اور اس کے نتیجے میں اقوام متحدہ سمیت یورپی یونین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سینکڑوں جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، رپورٹ سے بھارت کی بے بنیاد مہم کیخلاف پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، پاکستان نے بھارت کے اقدام پر اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بھی پاکستان کیخلاف بے بنیاد مہم کا جائزہ لے، سوئٹزرلینڈ اور بیلجیئم معاملے میں ملوث این جی اوز کی فنڈنگ کی تحقیقات کریں، بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان مخالف پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان خطے ميں جمہوريت مخالف بھارتی سرگرميوں کی ہميشہ نشاندہی کرتا رہا ہے، بھارت کی رياستی دہشتگردی کا ڈوزیئر بھی اقوام متحدہ کو دے چکے ہيں، ڈس انفو لیب کے بھارت سے متعلق انکشافات سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube