فائل فوٹو
کوئٹہ میں دوست نے زہریلا انجيکشن لگا کر اپنے ہی دوست کو قتل کر دیا جبکہ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
سماء کو موصول سی سی ٹی وی ميں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مشتاق 6 دسمبر کی شام لیاقت بازار میں اس کے دفتر میں داخل ہوا اور اسی دوران مشتاق غفار کو زہریلا انجکشن لگایا جس کے کچھ ہی دير بعد غفار خان جاں بحق ہوگیا۔
ملزم دوست کو مارنے کے بعد دفتر کی الماری سے 5 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا جسے پوليس نے گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی۔
پوليس کے مطابق مقتول کو معدے کی تکليف تھی اور بے ہوشی کی حالت ميں ملزم نے انجيکشن لگايا۔ مزيد تفتيش کے ليے مقتول کے خون کے نمونے ليباريٹری بھيج ديے گئے ہيں۔