Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

طالبات گینگ ریپ:ملزمان تاحال آزاد،ایس ایچ اومعطل

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 12 months ago

لاڑکانہ میں دو طالبات سے مبینہ گینگ ریپ کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے مرتکب 4 ملزمان کی عدم گرفتاری پر متعلقہ تھانہ ایس ایچ او معطل ہوگیا۔

ترجمان ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر تھانہ رحمت پور کے ایس ایچ او امداد شر کو معطل کردیا ہے۔

لاڑکانہ:2 طالبات کا گینگ ریپ،ویڈیو بنانےپرمقدمہ درج

 یاد رہے کہ تھانہ رحمت پور میں 6 دسمبرکو ایک اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے دو طالبات کا گینگ ریپ کیا اور ان کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔

مقدمہ دو میں سے ایک متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعيت میں درج کیا گیا تھا تاہم ملزمان اب بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے منگل کو لاڑکانہ میں ایس پی چوک پر دھرنا بھی دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube