Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پولیس اہلکاراپنےہی تھانےکی حدود میں لٹ گیا

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago

شکرگڑھ میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

تھانہ سٹی کے اہلکار ندیم اختر کے مطابق وہ ہجویری چوک پر واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ اپنے ہی تھانے کی حدود میں انہیں 5 مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

متاثرہ اہلکار نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ان سے 17 ہزار روپے، سروس کارڈ اور موبائل فون چھین لیے۔

واقعے کی شکایت تھانہ سٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ واردات کے بعد ڈاکوؤں کی فرار ہونے والی فوٹیج علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube