Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

راولپنڈی اوربہاولپورکےمزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 12 months ago

پنجاب میں کرونا کے کيسز ميں اضافے کے باعث راولپنڈی اوربہاولپورکےمزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے بدھ نو دسمبر کو بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے 19، بہاولپورکے3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ راول پنڈی میں ڈھوک نجو،خیابان سرسید،وارث خان،گلستان کالونی،راولپنڈی کینٹ،رحیم ٹاؤن شکریال اورآصف کالونی قاسم آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیاہے۔ اس کےعلاوہ مسلم ٹاؤن،گلشن اڈیالہ روڈ،دریاآباد گوالمنڈی کےعلاقوں کوبند کردیا گیا ہے۔

ادھربہاولپورمیں صادق کالونی،النورگارڈن کوبڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ اوردفاتربندرہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے ہدایت کی ہے کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدودہوگی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube