Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

تحریک انصاف رہنماؤں کااپوزیشن کو کل ہی استعفیٰ دینے کامشورہ

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 12 months ago

فضل الرحمان کہاں سے استعفیٰ دینگے، علی محمدخان کا سوال

اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 دسمبر تک تمام اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واؤڈا اور محمد علی خان نے پی ڈی ایم کو کل ہی استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا نے پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہے تو کل ہی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اپوزیشن جماعتیں کبھی استعفیٰ نہیں دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے (اپوزیشن جماعتیں) مل کر فضل الرحمان کو بیوقوف بنارہے ہیں، فضل الرحمان کو ٹی شرٹ کا تحفہ دیں گے، جس پر "ریکارڈ یافتہ ماموں" لکھا ہوگا، وہ ایسے ہی ماموں بنتے رہیں گے ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ 31 دسمبر تو دور ہے، نیک کام میں دیر کیسی، آپ سب استعفیٰ کل صبح 9 بجے اسپیکر آفس میں جمع کرادیں۔

انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں وہ کس چیز سے استعفیٰ دے رہے ہیں؟۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان 2018ء کے عام انتخابات میں کہیں سے بھی منتخب نہیں ہوسکے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube