Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

جہلم: بس اور ٹرالر میں تصادم، 2افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2020 | Last Updated: 11 months ago
Jhelum

فوٹو: امتیاز بیگ

جہلم ميں جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس کا ٹائر تبدیل کیا جا رہا تھا کہ ٹرالر نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ٹرالر کی ٹکر سے بس الٹ گئی جس میں سوار 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اسموگ کے باعث پیش آیا۔

پیر 30 نومبر کو شیخوپورہ کے قریب نارووال روڈ پر شدید دھند کے باعث دو گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آنے سے مسافر وین میں آگ لگ گئی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube