Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

مظفرگڑھ: 13سالہ لڑکی کی شادی کروانے پر 5افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Arrest

فوٹو: شیراز بشیر

مظفر گڑھ میں پنچائیت کے حکم پر ہونے والی شادی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دلہن بنی لڑکی کو بازیاب اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تحصیل علی پور میں عامر نامی شخص پر ایک لڑکی کے اغواء کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقبول احمد سرپنج کی سربراہی میں پنچائیت منعقد ہوئی۔ پنچائیت نے عامر کی 13 سالہ بہن کو اغواء ہونے والی لڑکی کے بھائی زاہد عباس سے ونی کرنے کا حکم دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اتوار 7 دسمبر کو 13 سالہ لڑکی کا نکاح زاہد سے پڑھایا جا رہا تھا جہاں پولیس نے نکاح کی تقریب کے دوران چھاپہ مار کر ونی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس نے دلہن بنی 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ پنچائیت کے سرپنچ مقبول احمد اور دولہا زاہد سمیت 5 افراد محمد صادق، خادم حسین اور ارشاد حسین کو گرفتار کرلیا۔

لڑکی کی والدہ گلن مائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube