Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

غلطی سےایل او سی پارکرنیوالی2بہنوں کوبھارتی فوج نے گرفتارکرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 12 months ago

ٹوئٹر پر جاری دونوں بہنوں کی تصویر

پاکستان اور بھارت کے درمیان بنی لائن آف کنٹرول کو غلطی سے عبور کرنے والی 2 بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی امید ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں آج بروز پیر 7 دسمبر کو واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔ پاکستان نے اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube