Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پتوکی: نہر میں پھینکے گئے 3 بچوں کی تلاش جاری

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پتوکی کے علاقے میں جمبر لنک نہر میں گزشتہ روز پھینکے گئے 3 بچوں کی تلاش کا عمل آج اتوار کی صبح سے شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے 5 بچے نہر میں پھینک دیئے تھے۔

پتوکی پولیس کے مطابق ہفتہ 5 دسمبر کی شام اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، تاہم آج اتوار 6 دسمبر کی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے غوطہ خوروں کی مدد سے گزشتہ روز 2 بچوں کی لاشیں نکال لی تھیں، جس میں ایک 2 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹی شامل تھے۔ تایم دیگر 3 بچوں کی تلاش کیلئے امدادی آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں بھی آپريشن ميں شامل ہیں۔ گزشتہ روز جاں بحق 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پتوکی میں باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 5 بچے جمبر لنک نہر میں پھینک دئیے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، جب کہ ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ملزم سے باقاعدہ تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube