Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پاکستان نے جنگجوبھیجنے کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Dec 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

پاکستان نے غير قانونی مقبوضہ کشمير ميں غير ملکی جنگجو بھيجے جانے کا بھارتی پروپيگندا سختی سے مسترد کرديا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفيظ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے بھارتی پروپيگنڈا بے بنياد، جھوٹا اور من گھڑت قرار دے ديا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹے واويلے سے کچھ نہيں ملے گا۔ بھارت کشميريوں کيخلاف سازشيں بند کرے۔ بھارت کشميريوں کی جدوجہد اور اپنی رياستی دہشت گردی پر ہرگز پردہ نہيں ڈال سکتا۔

اپنے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کشميريوں کی تحريک آزادی مقامی ، جائز اور بين الاقوامی قوانين کے مطابق ہے، جب کہ بھارتي ميڈيا کي من گھڑت رپورٹس پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، ليکن ہميشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بھارتی عزائم ناکام ہوں گے۔ غیر ملکی جنگجوؤں جیسا جھوٹا پروپیگنڈے سے آر ایس ایس اور بے جے پی کچھ حاصل نہ کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے واویلے سے بھارت کشمیریوں کے حق اور اپنے کرتوتوں سے فرار بھي حاصل نہیں کر سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت جھوٹے واویلے پر وقت ضائع کرنے کے بجائے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے خلاف سازشیں بند کرے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشميريوں کو ان کا استصواب رائے کا ناقابل تنسيخ حق دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube