فوٹو: اسکرین گریب
کرونا سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر شہزاد انور کی جانب سے بلديہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر کو گلے لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تنخواہ روکنے پر کرونا کے مریض کے انوکھے انتقام پر بلديہ عظمیٰ کراچی کے سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے شہزاد انور کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا۔
مقدمہ ميں سرکاری ملازم کے کام کی راہ ميں رکاوٹ ڈالنے اور دھمکی دينے کی دفعات شامل کی گئيں۔
گزشتہ روز تنخواہ روکنے پر کے ايم سی افسر انتقاماً کے ايم سی ہيڈ آفس جا کر سینیئر ڈائريکٹر ايچ آر ايم جميل فاروقی سے گلے ملا اور بوسہ دیا۔ کرونا کے مریض نے ديگر افسران سے بھی ملاقات کی اور بعد ميں اپنی کرونا رپورٹ دکھائی جہاں مثبت رپورٹ ديکھتے ہی کے ایم سی ہیڈ آفس میں سب نشستيں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے بتايا کہ شہزاد انور کو کرپشن شکايات پر 5 اکتوبر کو معطل کیا گیا اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی تھی۔
شہزاد انور کی اس حرکت پر انتظامیہ نے ايکشن ليتے ہوئے شوکاز بھی جاری کيا ہے۔