ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تمام 4 چورنگیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ افتخار شالوانی کہتے ہیں کہ فیصلہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تمام چورنگیاں ختم کی جارہی ہیں، ان میں بلال چورنگی، بروکس چورنگی، شان چورنگی اور انڈس چورنگی شامل ہیں، چوراہوں پر ٹریفک سگنل نصب کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا کی چورنگیوں کو ختم کرکے کورنگی کی مرکزی شاہراہ کو چوڑا کیا جائے گا، کورنگی کے علاقے میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا۔