Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان ریلویز تجوری ہائٹس کیخلاف عدالت پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان ریلویز نے کراچی میں قائم رہائشی پلازہ تجوری ہائٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلوے کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کرایا، بلڈر نے جھوٹی درخواست دیکر حکم امتناع حاصل کرلیا۔ عدالت عالیہ نے ریلوے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں تجوری ہائٹس کی تعمیر رکوانے کیلئے معاملے پر پاکستان ریلویز نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکیل ریلوے نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے کی زمین پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، اس حوالے سے ریلوے نے مقدمہ بھی درج کرایا تاہم بلڈر نے جھوٹی درخواست دیکر اسٹے حاصل کیا۔

کراچی ٹاؤن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اس رہائشی منصوبے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تجوری ٹاور کے نام سے تمام این او سیز حاصل کی ہیں تاہم رہائشی پراجیکٹ کی اشتہاری مہم میں نام تجوری ہائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی تعمیراتی کام رکوانے کیلئے حکم دے چکی ہے، دیوانی مقدمہ بھی آفیشل اسائنی کی رپورٹ نہ آنے پر التواء کا شکار ہے۔ وکیل نے الزام لگایا کہ یہ لوگ کروڑوں روپے جمع کرکے راتوں رات بھاگ جائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریلوے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل، مختیار کار اور دیگر کو 10 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب بلڈرز کے وکیل نے درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مدت ختم ہوچکی ہے، اپیل مسترد کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube