فوٹو: ٹوئٹر
صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کرونا وائرس گزشتہ گرمی کے مقابلے تیزی سے پھیل رہا ہے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 983 کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن پہلے 1ہزار 333 کیسز سامنے آئے تھے یعنی ایک دن میں 600 کے قریب مزید کیسز میں بڑھے ہیں۔
عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ پچھلی گرمیوں کے دروان پھیلنے والے کیسز کے مقابلے میں اس دفعا کیسز تیزی سے بڑھ رہےہیں۔
پہلے کیسز آنے کے بعد سخت اقدامات کی وجہ سے کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی تھی۔ موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔