Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

مساجد میں ایس او پیز کا جائزہ: صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

ملک بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کے کیسز پر صدر مملک عارف علوی نے چاروں گورنر اور علما کا اہم اجلاس آج 3 دسمبر کو طلب کرلیا۔

پاکستان بھر میں کرونا کیسز میں شدت پر حکومت نے مساجد میں ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت عارف علوی آج 3 دسمبر کو اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے گورنر اور علماء کرام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفر نس میں شریک ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 15علماء کے ہمراہ کانفر نس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس سے متعلق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت او پیز کو طے کریگی۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لیکر چلے گی۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام طبقات کو کرونا سے بچاؤ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کرونا سے بچائے۔

آزاد کشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube