ایک بچہ جاں بحق
کراچی کے علاقے دعا چوک پر واقعہ 2 منزلہ عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے میں زمین بوس ہوگئی۔
نمائندہ سما کے مطابق حادثہ 3 دسمبر کی صبح کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا۔
دھماکا گھر کی پہلی منزل پر رکھے گیس سلنڈر کے اچانک پھٹنے سے ہوا، جس سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل زمین بوس ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے میں بچہ جاں بحق، جب کہ دیگر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرہ عمارت میں ایک ہی خاندان کے افراد مقیم تھے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملبے تلے دبے خاندان کے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عمارت 120 گز پر بنی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی گیس دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) انچارج کا کہنا ہے کہ نيو کراچی 5 ڈی کے علاقے ميں گيس کا پريشر ہے۔ جہاں دن ميں گيس نہ آنے کی وجہ سے گھروالوں نے پائپ نکال کر سلينڈر ميں لگا ديا تھا۔
انچارج نے مزید بتایا کہ اہلخانہ نے سوئچ بھی کھلا چھوڑ ديا تھا۔ رات کو گيس آئی تو پورے گھر ميں بھر گئی۔ مکان مالک نے صبح سگريٹ جلائی تو دھماکا ہوگيا۔