Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی حکومت نے معاونین حجاج کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر سے معاونین حجاج کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

سندھ حکومت کو 27 افسران و ملازمین کے نام معاونین حجاج کیلئے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 7 سے 16 کے 14 ملازمین پاکستانی مشن کے ساتھ معاونین حجاج کے طور پر کام کریں گے۔

گریڈ 17 اور 18 کے 13 افسران بھی معاون حجاج کیلئے درخواستوں کے اہل ہوں گے۔

تمام صوبائی محکموں کے ملازمین 8 دسمبر تک معاون حجاج کیلئے درخواستیں ارسال کریں گے جبکہ حج بیت اللہ 2021ء کیلئے معاونین کا انتخاب کمیٹی کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube