Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شوہر نے ڈنڈوں کے وارکرکے بیوی کی جان لے لی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 1 year ago

منڈی بہاء الدین میں شوہر نے ڈنڈوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا، تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے  طارق آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور ڈنڈے مار مار کر بیوی کو قتل کردیا، ملزم کا چھوٹی چھوٹی باتوں پر بیوی سے  اکثر جھگڑا رہتا تھا، شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عالیہ کی 10 سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ 3 بچوں کی ماں تھی، مقتولہ کے ہاں تین روز قبل ہی بیٹی پیدا ہوئی تھی، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، تاحال معاملہ میاں بیوی کے دوران گھریلو جھگڑے کا ہے۔

مقتولہ کی ماں کا کہنا ہے کہ بیٹی کا گھر دور ہے، پڑوسی خاتون نے جب اسے مردہ حالت میں دیکھا تو ہمیں بتایا، کیا ہوا کچھ پتہ نہیں۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube