فوٹو: ریڈیو پاکستان
دو دسمبر کی اہم خبروں کا ایک جائزہ۔
وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف میں شرکت کریں گے جس کے بعد ان کا خطاب بھی ہوگا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا وقت آج دوپہر 2 بجے ختم ہوجائےگا۔ نون ليگ کی جانب سے پیرول میں توسیع کی درخواست دی ہوئی ہے۔
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پاکستان میں صرف ایک جائیداد ہے اور ان کے بيٹوں کا دبئی ميں ايک ولا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیب کی حراست میں درجنوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
حکومت نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر اور جنوری ميں گيس کا بحران سنگين ہوجائے گا۔ اس وقت گیس کی یومیہ طلب 4 ارب کیوبک فٹ سے زائد اور پیداوار صرف 2 ارب کیوبک فٹ ہے۔
کراچی میں پاکستان اسٹيل ملزکےملازمين کا برطرفيوں کےخلاف اندرون ملک جانے والے ريلوے ٹريک پر احتجاجی دھرنا صوبائی وزیرسعیدغنی کی یقین دہانی پر ختم ہوگیا۔آج سندھ حکومت کے نمائندگان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اورلاہورکی احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا جائےگا۔