Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں کرونا سے اموات،تعداد8 ہزار166 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ3ہزار311ہوگئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کروناسےاموات کی تعداد8ہزار166ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں 2ہزار829افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکیٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 780ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا سےصحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 35ہزار197 ٹیسٹ کیےگئے۔ اس کے علاوہ اس وقت پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ3ہزار311ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ سندھ میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1,75,642 ہے۔ پنجاب 1,20,356، خیبرپختونخوا میں 47,701 ہے۔ این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بلوچستان 17,215 اورگلگت بلتستان میں 4,467 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں 30,748 اورآزاد کشمیرمیں 6,982 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت 2810 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں اورملک کے 615 اسپتال کرونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube