سماء ٹی وی کو انٹرویو
حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ شہید احمد منصور جنجوعہ کی والدہ نے سماء ٹی وی کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
سماء ٹی وی کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے شہید پائلٹ کی والدہ نے کہا کہ جس دن طیارہ حادثے کا شکار ہوا، اس دن اس کی ڈیوٹی بھی نہیں تھی مگر پی آئی اے انتظامیہ نے اس کو فلائٹ کے ساتھ بھیجنے پر مجبور کیا اور ایک دن میں اس کو تین فلائٹس پر بھیجا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ نے اپنی بہن کو بتایا تھا کہ جہاز بھی خراب ہے۔ کئی مسافروں نے جہاز کو دیکھ کر اس میں سفر کرنے سے انکار کیا تھا، ان مسافروں میں جنید جمشید کی بیوی بھی شامل تھیں۔ بہن نے اس کو ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کا مشورہ دیا مگر اس نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔ پورا انٹرویو سنیے اس ویڈیو میں
آپ کے تبصرے :
PIA management is criminal