حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا، تاہم اس کیلئے لائحہ عمل اسلام آباد میں طے ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام معاملات میں غیرمتعلقہ ہے۔ اب حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں۔ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا، اسے تسلیم کریں گے۔