Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حلف اٹھا لیا

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 11 months ago

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ بلال مقپون نے خالد خورشید سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں ہوئی۔

موجود صورت حال اور کرونا وائرس کے باعث تقریب حلف برداری کو سادہ اور مختصر رکھا گیا تھا۔ کرونا وائرس کے باعث تقریب میں کم اور محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان 2 دسمبر بروز بدھ کو شیڈول ہے۔ علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی اور دیگر رہنما بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube