Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بختاور نے پہلی بار منگنی کی ویڈیو شیئر کردی

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی پہلی بار ویڈیو بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے باہر لان کی جانب نکل رہی ہیں، جب کہ ان کے پیچھے آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔

ویڈیو 30 سیکنڈ پر محیط ہے۔ جسے بختاور کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

آج میری زندگی کا اہم دن ہے، بختاور

بختاور کی جانب سے ویڈیو میں اپنے منگنی کے لباس، فوٹو گرافی اور گانے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور تعلیم کے فروغ کیلئے زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

بختاور کے ہونے والے شوہر سے متعلق پی پی میڈیا سیل نے بتایا کہ محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور پھر وہاں تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube