Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گیس لوڈشیڈنگ نہیں، پریشر پورا ہے، سوئی سدرن کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی اور پورے پریشر کے ساتھ گیس سپلائی جاری ہے، کسی بھی علاقے میں شکایت کی صورت میں صارفین 1191 پر فون کرکے اطلاع دے سکتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے آئے روز گیس پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کمپنی ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بہتر ہے تاہم 3 روز قبل سسٹم میں کمی واقع ہوئی تھی جس کے باعث کچھ علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں صنعتی علاقوں کو پورے پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل جاری ہے تاہم صارفین سے گزارش ہے کے اگر کسی علاقے  میں گیس پریشر کم ہے تو شکایتی مرکز 1199 پر اطلاع دیں تاکہ سوئی سدرن کی ٹیم فوری مسئلے کو حل کرسکے۔

دریں اثناء سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالہادی صدر کا کہنا ہے کہ مہنگے دام دینے کے باوجود گیس انمول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائٹ میں گیس پریشر 2.5 پی ایس آئی مل رہا ہے اور گیس کا پریشر ضرورت کا 50 فیصد ہے۔

عبدالہادی نے کہا کہ  صنعت چلانے کیلئے 6 پی ایس آئی اچھا ہوتا پریشر ہے اور موجودہ صورتحال میں درآمدی آرڈرز مقررہ وقت پر تیار کرنے میں دیر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں کے شہری آئے روز گیس پریشر میں کمی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ جمعہ کے روز عموماً گیس پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube