Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبلز سروس پر پابندی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کی روشنی میں شہر قائد کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبل سروس پر پابندی عائد کردی، مہمانوں کو صرف باکسز کے ذریعے کھانا پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے، روزانہ درجنوں مریض انتقال کررہے ہیں جبکہ کئی ہزار نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی 40 افراد کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 829 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد و دیگر نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نے وفد کو کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس پر قابو پانے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔

مزید جانیے : کروناوائرس سے مزید 40اموات، نئے کیسز کی شرح میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ میرج ہالز ایسو سی ایشن کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ افتخار شالوانی نے وضاحت کی کہ اب شادی ہالز میں ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہوگی، مہمانوں کو کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کیا جاسکے گا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہو، جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube