Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ہاکس بے پر 254 ساحلی ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ہاکس بے پر تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کردیئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کے ایم سی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کو سالانہ کرایہ ادا نہ کرنے والے تمام الاٹیز کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

ہاکس بے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 254 ساحلی ہٹ ہیں، جنہیں 3 سال کیلئے الاٹ کیا جاتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے متعلقہ حکام کو ہاکس بے پر قائم تمام ساحلی ہٹس کا انتظام سنبھالنے کی ہدایت کردی۔ افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ساحلی ہٹس کی آئندہ نیلامی مارکیٹ قیمت کے مطابق کی جائے گی، جو کے ایم سی کی آمدن میں اضافے میں مدد گار ہوگی۔

ترجمان کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ساحلی ہٹس کے الاٹیز کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کے ایم سی کی املاک سے اپنا سامان فوری طور پر اٹھالیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube