میر ظفر اللہ جمالی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم کے انتقال کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو اتوار کو راولپنڈی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
کچھ دیر قبل صدر مملکت نے اپنا سابقہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے نیا پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ میر ظفر اللہ جمالی کے بیٹے سے بات ہوئی ہے، ان کے مطابق سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم وہ حیات ہیں۔
I have deleted the Tweet, based on wrong info with apologies to the family. Mir Zafrullah Jamali is on the ventilator. I talked to Omar Jamali who confirmed this. May Allah grant him immediate recovery.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 30, 2020
عارف علوی نے میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے غلط معلومات پر مبنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔
میر ظفر اللہ جمالی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے، وہ 2002ء سے 2004ء تک اس عہدے پر رہے۔ انہوں نے تقریباً 55 برس قبل سیاسی کیرئیر کا آغاز تھا، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔