تحریک انصاف کے رکن قانون ساز اسمبلی خالد خورشید خان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ ان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر خالد خورشید خان 22 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین کو 9 ووٹ ملے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری 2 دسمبر کو ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔