Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

شیخوپورہ:دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،13 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago

اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ علی الصبح پیش آیا۔ جب مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں مسافر بس ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ بس میں آگ لگنے سے 10 افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق، جب کہ 3 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ ٹریفک حادثہ میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال مرید کے منتقل کیا گیا ہے، جہاں 17 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جب کہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کے زخمیوں کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، جس کے بعد آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube