کرونا کی دوسری لہر پرقابو پانے کےلیےپنجاب کے9 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات سے نافذ کرديا جائے گا۔
پنجاب میں 29 نومبر اور 30 نومبر کی درمیانی شب سے 9 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ لاہورکے26،راولپنڈی کے15علاقوں ميں آج رات اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائےگا۔
ان میں ملتان کے7علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن شامل ہے۔لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے3علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔ فیصل آباد4،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3اورمیانوالی کے2علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائےگا۔