Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں دل کےمریضوں کے لیے اچھی خبر

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ہارٹ اسٹنٹس کی آئندہ ماہ کمرشل لانچنگ ہوجائے گی

پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہارٹ اسٹنٹس کی آئندہ ماہ کمرشل لانچنگ ہوجائے گی۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جدید مہارت سے ہارٹ اسٹنٹ تیار کرلیے ہیں جن کو چند ہفتوں میں لانچ کیا جارہا ہے۔ ماہر امراض قلب جنرل ریٹائرڈ  ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹنٹس کا استعمال میڈیکل سائنس میں اچھا قدم ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آرآئی سی راولپنڈی میں اس اسٹنٹ کو استعمال کیا اور دوسرا تجربہ این آئی سی وی ڈی کراچی میں کیا گیا،دونوں کے نتائج اچھے رہے۔ پہلے مرحلے میں ملکی ضرورت کے 45 فیصد اسٹنٹنس مقامی طور پر بنیں گے۔

سربراہ انوویٹو ٹیکنالوجی ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق امپورٹ بل کروڑوں ڈالر کم ہوگا تو اگلے مراحل میں مزید آرڈر لئے جائیں گے۔ انھوں نےوضاحت کی کہ پہلے سال پروڈکشن کیپسٹی 15 ہزار یونٹس کی ہے اور آئندہ سال اس کو 25 ہزار سے 30ہزار کی طرف لے جایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube