Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ بزنس کمیٹی کی ایئرلائن کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مزید 2 طیارے دسمبر میں آئینگے

پاکستان میں شروع ہونے والی نئی ایئرلائن ایئر سیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں شروع ہونے والی نئی فضائی کمپنی سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی ہے، جس نے یہ طیارہ امریکا سے منگوایا ہے۔ طیارے نے اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ایئرلائن کے دو مزید طیارے اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پر فضائی کمپنی کی انتظامیہ نے طیارہ وصول کیا۔ ائیر لائن کے وائس چیرمین عمر میر نے سماء کو بتایا ہے کہ ائیر لائن کا افتتاح جلد کيا جائے گا، جب کہ ائير لائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ایئر لائن تین ایئر بس 320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔ انتظامیہ سال نو کے موقعے پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پہلے مرحلے میں 5 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان فلائٹس چلائی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. ھمایوں اختر  November 29, 2020 10:05 pm/ Reply

    بہت ساری نیک خواہشات کے ساتھ

  2. Khursheed Rasool Lound From D G Khan  December 1, 2020 7:15 am/ Reply

    اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیاں عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube