Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

یادماضی:اسدعمر نے اسٹیل ملز ملازمین سے کیا وعدہ کیاتھا

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ویڈیو سنیں

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار سے ملازمین کو  بیک جنبش قلم نوکری سے فارغ کردیا ہے اور ان کو برطرفی کے نوٹس ڈاکخانے کے ذریعے بھیج دیے گئے۔ گزشتہ روز جب ملازمین کو یہ خط موصول ہونا شروع ہوئے تو وہ رات گئے نیشنل ہائی وے پر جمع ہوگئے اور دھرنا دے کر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل کردی۔

اسٹیل ملز ملازمین کو مسئلہ نیا نہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں جب اسٹیل ملز کی نجکاری کی باتیں ہورہی تھیں تو ملازمین نے اس وقت بھی دھرنا دیا تھا اور حلیم عادل شیخ کئی مرتبہ اسد عمر کو لیکر ملازمین کے دھرنے میں پہنچے۔

اسد عمر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو ان کا حق نہیں ملتا تو میں تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ اسٹیل ملزم کے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہوا نظر آؤں گا۔‘

اسد عمر نے اس موقع پر ملازمین کو مشورہ دیا تھا کہ ’میری بات ریکارڈ کرلو تاکہ اگر میں نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو کل آپ یہ ویڈیو دکھا کر مجھے شرمندہ کرسکو، اس کو ٹی وی پر چلاؤ، فیس بک پر چلاؤ کہ اسد عمر آپ اپنا وعدہ پورا کیوں نہیں کرتے۔‘

آج اسٹیل ملز کے 4 ہزار سے زائد ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو کر بیٹھے ہیں اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیے اسد عمر کا انتظار کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube