Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

ساہیوال: دوسری جماعت کی طالبہ قتل

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

CHILD-ABUSE-3-1

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں دوسری جماعت کی طالبہ رخسانہ قتل کردیا گیا۔

رخسانہ کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشان موجود ہیں، بچی دوپہر کو گھر سے قریبی دکان سے سودا سلف لینے گئی تھی شام تک واپس نہ آئی تو اہل خانہ نے تلاش شروع کردی۔

رات گئے نامعلوم افراد نے 8سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش گھر کے باہر گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا اسی رنجنش پر ملزمان نے بچی کو قتل کیا۔

ھڑپہ پولیس نے ماموں کانجن کے رہائشی مالا اور کاکو سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 649/20 درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube