Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

صوابی میں فائرنگ، 8افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

News-in-Brief-Urdu

صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں جائيداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق  فائرنگ دو گروہوں کے مابین ہوئی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 5 اور دوسرے کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 تنازعے کے حل کے لیے ہفتے کو سابق ایم پی اے سردار علی کے حجرے میں جرگہ بلایا گیا تھا تاہم اس دوران ہی فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔

لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube