سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چوبيس گھنٹے کيلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی ناردرن سسٹم میں گیس کی شدید قلت کے باعث ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو آج رات بارہ بجے سے آئندہ رات بارہ بجے تک گیس نہیں ملے گی۔ فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
دوسری طرف بلوچستان میں لاکھی فیلڈ سے گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے ذخیرے سے یومیہ پچیس لاکھ کیوبک فٹ گیس نکلے گی۔ لاکھی فیلڈ میں کھدائی کا آغاز سات مئی سے ہوا تھا۔ حکام کے مطابق تین ہزار میٹر کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔