Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بختاور کی منگنی ہوگئی، تصاویر سامنے آگئیں

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

خصوصی تقریب کیلئے شاندار انتظامات

 

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی بلاول ہاؤس میں ہوگئی۔ منگنی کی تقریب کے لیے خاص انتظامات کیے گئے۔ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل سے تیار ہوئے۔ بوسکی کا سفید قمیص شلوار اور اوپر شال پہن کر منفرد انداز اپنایا۔

بختاور کے منگیتر محمود چوہدری بلاول بھٹو زرداری کی بم پروف گاڑی میں دو مرسڈیز، دس وی ایٹ اورپولیس پروٹوکول کے ساتھ ہوٹل سے بلاول ہاؤس پہنچے۔

چوہدری خاندان بھٹو کی نواسی کے لیے انگوٹھی، تحائف اور مٹھائیاں بھی ساتھ لایا۔ اس دوران بلاول ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتطامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور کی منگنی، دولہا پہنچ گیا

اپنی ہمشیرہ کے شادی کی تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، بعدازاں بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں بختاور اور محمود چوہدری کی تصویر بھی شیئر کی ۔

تقریب سے قبل ٹوئٹر پیغام میں بختاور کا کہنا تھا کہ آج ان کے لیے ایک جذباتی دن ہے۔انھیں اپنی والدہ یاد آرہی ہیں۔ وہ تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہیں۔ تمام چاہنے والے بھٹو خاندان کے لیے خصوصی دعا کریں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Saleem Lashari  November 28, 2020 12:47 am/ Reply

    Masha Allah

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube