Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بونیرکے فضل یوسف اسلام آباد میں احتجاجاً کھمبے پرچڑھ گئے

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مجسٹریٹ نے کرین کے ذریعے اتار دیا

اسلام آباد میں نواز شریف اور ایاز صادق سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے والا شخص خود گرفتار ہوگیا۔ پولیس نے کرین کے ذریعے نیچے اتار کر تھانے منتقل کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد  کے باہربونیر کے رہائشی فضل یوسف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے درخت پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دی۔ صحافیوں نے بڑی منت سماجت کی مگر ٹس سے مس نہ ہوا۔

سٹی مجسٹریٹ مرتضٰی چانڈیو اور پولیس حکام نے کرین پر چڑھ کر فضل یوسف سے بات چیت کی اور نیچے اتار لیا۔ نیچے اترنے پر صحافیوں نے فضل یوسف سے احتجاج کی وجہ پوچھی۔ تب جا کر معاملہ کھلا۔ اس نے بتایا کہ دس دن ہو گئے ادھر بیٹھا ہوں۔ کسی نے پوچھا نہیں۔ اس لئے درخت پر چڑھ گیا۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کا مطالبہ کیا ہے۔ فضل یوسف نے جواب دیا کہ نواز شریف، ایاز صادق اور الطاف حسین کو گرفتار کرو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube