Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بیرسٹر خالد خورشید گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نامزد

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے گگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کانام فائنل کرليا۔

بیرسٹر خالد خورشید حالیہ انتخابات میں استور کے حلقہ ایل اے 13 سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ جعمہ کو تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سیف اللہ نیازی بیرسٹر خالد خورشید کے نام کی منظوری دیدی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوئے جس میں تحریک انصاف نے زیادہ نشستیں حاصل کیں مگر حکومت سازی کیلئے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بعد ازاں 6 آزاد امیدواروں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ خان نیازی سے ملاقاتیں کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

گزشتہ روز نو منتخب اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹنگ جلد ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube